اُردو پوائنٹ پکوان

تکہ بوٹی


اشیاء: گوشت ایک کلو دہی 150گرام ادرک دو انچ کا ٹکڑا لہسن ایک پوتھی گھی 150گرام سوکھا دھنیا دو چمچہ سفید زیرہ دو چمچہ نمک حسب ضرورت مرچ حسب ذائقہ پپیتا ایک چمچ ترکیب: گوشت میں سب پسے ہوئے ہوئے مسالوں کو دہی میں ملا کر گوشت کے ٹکڑے اس میں ڈال دیں۔پھر ہاتھ سے اس کو منتھ کر لیں ۔ایک گھنٹے کے لئے یونہی چھوڑ دیں ۔ پھر ان ٹکڑوں کو سیخوں پر چڑ ھا کر کوئلوں پر سرخ کر لیں ۔اوپر سے چمچے سے گھی ڈالتے جائیں جب خوب سرخ ہوجائے تو اتار لیں ۔اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ