اُردو پوائنٹ پکوان

شہنشاہی تکے


اشیاء: گوشت کلو گرام پیاز 25گرام ٹماٹر 50گرام خشخاش ایک چمچہ ادرک ایک ٹکڑا بھنے ہوئے چنے دس گرام بڑے الائچی ایک عدد لونگ تین عدد سیاہ مرچیں ایک چمچہ دہی ایک کپ گھی 50گرام خشک دھنیا ایک چمچہ سرخ مرچیں ایک چمچہ نمک حسب منشاء ترکیب: بکرے کی ران کا گوشت لے کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور پارچے بنا کر سل پر بٹے سے اس طرح کوٹیں کہ چوڑے اور باریک ہو جائیں ۔ ادرک اور پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں ۔اس کے بعد نمک، سرخ مرچیں ،خشک دھنیا، سیاہ مرچیں، لونگ ،بڑی الائچی کے دانے ،بھنے ہوئے چنے ،ادرک اور خشخاش ڈال کر تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح پیس لیں ۔ پھر فرائی پین میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کریں اور نکال کر باریک پیس لیں ۔ اس پیاز کو بھی پسے ہوئے مسالے میں ملا دیں اور دہی میں ڈال کر مکس کریں ۔اس آمیزے کو گوشت کے پارچوں پر خوب اچھی طرح ملائیں تاکہ مسالہ گوشت میں رچ جائے ۔ ایک گھنٹہ تک اس طرح پڑا رہنے دیں ۔پھر گوشت کے پارچے سیخوں میں پروئیں اور کوئلوں کی دہکتی ہوئی آگ پر پھیرتے ہوئے بھونیں ۔ ساتھ ساتھ گھی میں کپڑا بھگو کر اوپر نچوڑتے جائیں۔جب تکے ٹھیک طرح سرخ ہو جائیں توسیخ سے نکال لیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ