اُردو پوائنٹ پکوان

ملتانی تکے


اشیاء: گوشت آدھا کلو ٹماٹر تین عدد گھی 100گرام لہسن 8جوئے ہلدی زیرہ آدھا چمچ پیاز تین عدد دہی ایک کپ آلو دو عدد ادرک ایک عدد نمک مرچ حسب پسند ترکیب: ایک برتن میں دہی، مرچ، گرم مصالحہ، ہلدی اور ادرک ڈال دیں۔ انہیں اچھی طرح ملا کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔ اب ٹماٹر اور پیاز گول کاٹ لیں۔ آلو بھی ابال کر گول گول کاٹ لیں۔ آدھا گھنٹے بعد دیگچی میں گھی گرم کر کے مصالحے والا گوشت برابر برابر بچھا دیں اوپر ابلے آلو ٹماٹر کے قتلے اور پیاز بچھا دیں۔دھنیا کتر کر ڈال دیں ڈیڑھ کپ پانی ڈال کر مضبوطی سے ڈھکن ڈھانپ دیں اور برتن کو ئلوں کی بھٹی یا اوون میں رکھ دیں جب گوشت گل جائے تو نکال کر تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ