اُردو پوائنٹ پکوان

مغلائی تکے


اشیاء: گوشت آدھا کلو سرخ مرچ دس عدد دھنیا ایک چمچ گھی ایک چھٹانک دہی ایک پاؤ لونگ 8عدد خشخاش ایک تولہ خشک انجیر ایک چھٹانک پیاز ایک پاؤ نمک حسب ذائقہ کالا زیرہ ، کالی مرچ 6ماشے کلونجی چھ ماشے بھنے ہوئے چنے حسب ضرورت ترکیب: گوشت کے پارچوں کو دھو کر صاف کر لیں۔ انجیر، گرم مصالحہ کلونجی، ادرک، خشخاش ، چنے، دال، لال مرچ ،دھنیا اور گھی میں تلی ہوئی پیاز کو پیس لیں اور اس مرکب کو دہی میں ملا کر گوشت کے پارچوں پر خوب اچھی طرح ملئے اور ان کو سیخوں پر چڑھا کر رکھ لیں۔ اب کوئلے جلائیں اور پارچوں کو پختہ کر یں۔ اس دوران میں پگھلا ہوا گھی ان پر ملتے رہیں۔ جب تکے خوب سرخ ہو جائیں تو انہیں آگ پر سے اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ