اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحے دار تکے


اشیاء: بکرے کا گوشت آدھ کلو(گول بوٹی ) سرخ مرچ پسی ہوئی آدھ ٹی اسپون گھی ایک ٹیبل اسپون نمک حسب پسند رائی چٹکی بھر دھنیا یا پو دینہ حسب پسند لہسن تین پوتھیاں سرکہ آدھ پیالی ٹماٹر دو عدد پیاز ایک عدد کھیرا، ککڑی ، مولی حسب پسند(ان میں جو آپ پسند کر یں) ترکیب: تمام مصالحہ جات گھی سمیت سرکہ میں ملا لئے جائیں اور گوشت کو اس میں اچھی طرح متھڑ کر چند گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد بوٹیاں سیخ میں پرو کر کوئلوں پر سینک لی جائیں۔ اچھی طرح سرخ ہو جائیں تو اتار کر ڈش میں سلاد کے پتوں کے اوپر چن دیں۔ کھیرے، مول، ٹماٹر اور پیاز کے گول کٹے ہوئے تراشے بھی جا بجا سجا دئیے جائیں اور حسب پسند تازہ روٹی ڈبل روٹی کے سلائس یا چاولوں کے ساتھ تناول کریں گے تو لذت دیں گے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ