اُردو پوائنٹ پکوان

لذیذ تکے


اجزاء: گوشت ڈھائی کلو گھی آدھا کلو کچری پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ گرم مصالحہ آدھا کلو کھانے کا چمچہ خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچہ دہی ڈیڑھ کلو ثابت سرخ مرچ 6عدد نمک حسب ذائقہ ترکیب: گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں پھر نمک، سرخ ، ثابت دھنیا، گرم مصالحہ اور کچری میں پیس لیں۔ اس پسے ہوئے مصالحے کو دہی میں اچھی طرح مکس کر لیں اس آمیزے میں گوشت کے ٹکڑے ڈال کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد گوشت کے ٹکڑے سلاخوں میں پرو کر دہکتے ہوئے کوئلوں کی آگ پر سرخ کر لیں۔ ساتھ ہی گھی میں روئی بھگو کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگاتی جائیں۔تکے سرخ ہوجائیں تو انہیں سیخوں سے الگ کر کے پلیٹ میں نکال دیں۔ چٹنی ، ٹماٹو اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ