اُردو پوائنٹ پکوان

بیف تکہ پسندے


اشیاء: گوشت(پسندے بنوالیں) ایک کلو تیل دو کھانے کے چمچے دہی کلو نمک حسب ذائقہ لہسن، ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس دو چائے کے چمچے لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ دھنیا پاؤڈر چائے کا چمچہ سیاہ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ ہری مرچیں تین عدد ترکیب: دہی میں نمک، لہسن، ادرک پیسٹ، لیموں کا رس، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر کے پسندوں کو اس میں ڈال کر 2-3گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب پسندوں میں حسب ضرورت پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں ہری مرچیں باریک کاٹ کر ڈالیں اور 2کھانے کے چمچے تیل ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ آخر میں کو ئلہ کا دم لگائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ