اُردو پوائنٹ پکوان

بیف تکہ


اجزاء: بیف 750گرام دہی 125گرام گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ نمک حسب ضرورت سرخ مرچ چار عدد(ثابت) سرکہ چائے کا چمچ پیاز(لچھے دار) دو عدد ادرک/لہسن (پیسٹ) ایک کھانے کا چمچ لیموں(گول ٹکڑے) ایک عدد(بڑا) تیل دو کھانے کے چمچ ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 3-4عدد ترکیب: مرچ، ادرک، لہسن اور گرم مصالحے کو باریک پیس لیں۔ بوٹیوں کو کانٹے کی مدد سے اچھی طرح گود لیں۔ دہی میں سرکہ، نمک، مرچ ،ادرک، لہسن اور باریک پسے ہوئے مصالحے کو اچھی طرح ملا کر بوٹیوں پر اس کا لیپ کر دیں۔ 6-4گھنٹے کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔ کوئلوں کو دہکا لیں اور بوٹیوں کو سیخوں میں پرو کر کوئلوں پر پھون لیں پھر سیخوں سے اتار کر ایک سوس پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر اس میں ان تکوں کو تل لیں۔ ہری مرچوں، پیاز کے لچھوں اور لیموں کے ٹکڑوں کے ساتھ پلیٹ میں تکے سجا کر کھانے کے لئے پیش کر یں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ