اُردو پوائنٹ پکوان

کلیجی


سب سے پہلے کلیجی کو دھوئے بغیر اس میں ایک ڈلی لہسن چھلکے سمیت کچل کر اچھی طرح مل کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس طریقے سے بساند دور ہوجائیگی ۔
پھر ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں میتھی دانہ ڈال کر دو منٹ بعد پسی ہوئی پیازڈال دیں
جب پیاز ہلکی گلابی ہوجائے تواس میں ادرک ،لہسن کا پیسٹ ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں
 پھر کلیجی ،سویا ،ہری مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں بھوننے کے بعد کلیجی کو پانچ سے دس منٹ کےلئے دم پر رکھ دیں۔
سب سے آخر میں نمک ڈال کر مکس کر لیں اور اوپر سے ہرا دھنیا شامل کریں مزیدار کلیجی کو گرم گرم تناول فرمائیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ