اُردو پوائنٹ پکوان

سٹرا بری شربت


اشیاء: پانی ایک کپ تازہ سٹرا بریاں ایک پائنٹ چینی 4/3کپ اورنج جوس کپ ترکیب: چھوٹے سوس پین میں چینی اور پانی ملائیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں۔ یہاں تک کہ چینی گھل جائے۔ جوش دلائیں۔ بغیر چمچہ چلائے پانچ منٹ ابا لیں۔ ٹھنڈا ہونے کو ایک طرف رکھ دیں۔ سٹرا بریوں کو دھو کر ان کی ٹوپیاں کاٹ لیں۔ ان کو گرائنڈ ریا فوڈ پروسیسر میں پیوری کر یں یہاں تک کہ نرم ہو جائیں۔ درمیانے سائز کے پیالے میں پیوری کی ہوئی سٹرابریاں،ٹھنڈا سیرپ اور اورنج جوس ملا دیں۔ 5*9کے لوف پین میں انڈیل دیں۔ کپڑے یا پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔ فریزر میں رکھ دیں۔ یہاں تک کہ پختہ ہو جائے۔ جمنے کے دوران 2۔3بار چمچے سے ہلا دیں۔ تیار شدہ آمیزے کو جمائیں یہاں تک کہ تقریباً سارے کا سارا پختہ ہو جائے۔ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ یں، چمچے سے چلڈ فوڈ پروسیسر باؤل میں ڈال دیں۔ میٹل گرائنڈ سے پھینٹیں یہاں تک کہ ملائم اور ابھار دار ہو جائے لیکن پگھلے نہیں۔ فوراً ہی پیش کر یں یا اسے مزید پختہ ہونے کیلئے فریزرمیں لگا دیں۔ اسے تین گھنٹے تک مزید اس کو فریز کر یں۔ اس مواد سے تقریباًایک کوارٹ سٹرا بری شربت تیار ہوگا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ