اُردو پوائنٹ پکوان

اورنج اسکوائش


اشیاء: سنگترے کا رس دو درجن سنگتروں کا ٹارٹارک ایسڈ ایک تولہ چینی آدھا کلو گرام لیموں کا رس چھ قطرے ترکیب: سب سے پہلے چینی کا قوام اچھی طرح سے تیار کر لیا جائے اور پھر اس میں سنگتروں کا رس ڈال دیا جائے ۔ پانچ منٹ تک اسے پکنے دیں اور جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور جب بالکل ٹھنڈا ہو جائے تو لیموں کا رس اور ٹارٹارک ایسڈ بھی اس آمیزے میں شامل کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اورنج اسکوائش تیار ہے۔ اسے صاف اور خشک بوتلوں میں محفوظ کر لیں اور حسب ذائقہ نوش جاں فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ