اُردو پوائنٹ پکوان

مینگو اینڈ لائم سیرپ


اشیاء: صاف شدہ چھلکے اور گٹھلی نکلا ہوا آم 500گرام لائم ایک عدد چینی نصف کپ پانی چوتھائی کپ ترکیب: پہلے آم کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور لائم کا چھلکا اتار کر اس کے بھی باریک ٹکڑے کر لیں۔ اب لائم جوس، پانی اور چینی کو باہم ملا کر خوب پکائیں۔ ابال آنے کے پانچ منٹ کے بعد دھیمی آنچ پر مزید پانچ منٹ پکائیں اور اتار لیں۔ اب اس میں لائم کے چھلکے باریک کاٹ کر ڈال لیں۔ آم کے ٹکڑوں کو کھلی طشتری میں بچھا کر اس کے اوپر سارا سرپ ڈال دیں اور فریج میں ٹھنڈا کرنے کے بعد نوش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ