اُردو پوائنٹ پکوان

جاپانی ادرکی چکن جھینگوں کے ساتھ


لہسن، ادرک، سویا سوس، چینی، سرکہ اور تل کا تیل ایک پیالے میں ڈال کر مکس کر لیں اوراس کو ایک فوڈ پروسیسر میں گرائنڈ کر کے ہموار پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو ایک اوون پروف پیالے میں نکالیں
کرن فلور کو پانی میں مکس کر کے اس میں شامل کر لیں اور تیز درجہ حرارت پر 1 منٹ کے لئے مائیکروویو میں رکھ دیں
جب گاڑھا ہو جائے تو نکال کر چھنی سے چھان لیں
ایک بیکنگ ڈش میں مکس سبزیاں رکھیں اور اس میں 3 کھانے کے چمچے پانی ڈال دیں
اس پر چکن کٹکٹس رکھیں
اس کے بعد اس میں جھینگے رکھیں اور اس پر تیار سوس ڈال دیں
اب ڈش پر فوائل لگا لیں اور گیس اوون میں 350Cپر 15-20 منٹ کے لئے بیک کر لیں
جب مرغی گل جائے اور جھینگے گلابی ہو جائیں تونکال کر سرو کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ