اُردو پوائنٹ پکوان

مار ملیڈ اورنج


اشیاء: اورنج جوس 12عدد(سنگتروں کا) چینی ایک پاؤ لیکویڈ گلو کوز ایک پاؤ جلاٹین ایک اونس ترکیب: ایک درجن سنگتروں کا رس نکال کر صا ف کر لیں اور پھر اس میں چینی ملا کر اچھی طرح سے پکالیں اور جب قوام گاڑھا ہو جائے تو اس میں گلوکوز ملا دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں ۔ تھوڑے سے پانی میں جلاٹین بھگو دیں اور جب پانی میں بالکل حل ہو جائے تو اسے بھی قوام میں ملا دیا جائے ۔ سنگترے کے چھلکے باریک باریک کاٹ لیں اور اسے بھی مرکب میں ملا کر پانچ منٹ تک پکنے دیں اور پھر چولہے پر سے اتارلیں ۔ اچھی طرح سے ٹھنڈا کر لیں اور پھر ایسنس ملا دیں ۔ نہایت عمدہ مار ملیڈ تیا رہے۔ مرتبان میں یا کھلے منہ کی بوتلوں میں بھر کر محفوظ کر لیں اور پھر حسب خواہش نوش جاں فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ