اُردو پوائنٹ پکوان

پیسٹو چکن ودہیش براؤن پوٹیٹو


چکن کو صاف دھو کر نمک اور دہی سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔پیسٹو ساس بنانے ک لئے تلسی کے پتے، مونگ پھلی،لہسن کے جوئے، آدھا چمچ کالی مرچ اور ہری مرچوں کو دو کھانے کے چمچ ڈالڈا کوکنگ آئل کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
پھر کوکنگ آئل میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن کو پہلے تیز آنچ پر فرائی کریں پھر درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے چکن کو گلنے رکھ دیں۔
جب چکن گلنے پر آجائے تو اس میں پیسٹو ساس ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔
پریزنٹیشن: اس منفرد چکن کو روٹی یا چاول کے بجائے ہیش براؤن پوٹیٹو کے ساتھ پیش کریں۔
ہیش براؤن پوٹیٹو بنانے کے لئے ابلے ہوئے آلوؤں کو میش کر کے اس میں نمک ،کالی مرچ،لہسن کا پاؤڈر اور مکھن ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔

نان اسٹک فرائینگ پین میں اسے ڈھک کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر رکھیں کہ اچھی طرح سنہری ہو جائے۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ