اُردو پوائنٹ پکوان

پنیر پلازہ


پیاز پیسٹ بنانے کے لیے سوس پین میں گھی گرم کریں اور پیاز ڈال کر گلابی رنگت آنے تک ساتے کریں ، پیاز میں دہی شامل کر کے بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں
مصالحہ بنانے کے لیے گرائنڈر میں کاجو پاؤڈر، خشک دودھ ، کارن فلور ، لہسن ، ادرک پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ، چینی ، پنیر ، سرخ مرچ پاؤڈر ، تندوری مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر گرائنڈ کریں تا کہ یہ سب مصالحے یکجان ہو جائیں
سوس پیں میں مکھن گرم کر کے پیاز اور شملہ مرچ ڈال کر ساتے کریں، 1 منٹ کے بعد پسا ہوا مصا لحہ اور پیاز پیسٹ ڈال دیں
آخر میں کریم کی آدھی مقدار ، نمک اور پنیر ڈال کر ۳۰ سیکنڈ تک پکائیں
سرونگ باؤل میں نکال کر باقی کریم اور ہر ے دھنیے سے گارنش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ