اُردو پوائنٹ پکوان

نچوس


اشیاء: خستہ مکئی کے پاپڑ 16-20عدد سالسہ سوس کے لئے: شملہ مرچ ایک عدد درمیانہ سائز لہسن 2-3جوے ٹماٹر 2عدد بڑا سائز پیاز ایک عدد درمیانہ سائز پنیر (کش کیا ہوا)4/3کپ کالی مرچ 5-6عدد خشک اورگینو چائے کا چمچہ مرچ کی چٹنی (میٹھی) دو ٹیبل سپون نمک حسب ذائقہ ترکیب: 1۔ٹماٹر دھو کر درمیان سے کاٹیں اور بیج نکال دیں اور پھر باریک کاٹ لیں۔ پیاز چھیل کر دھو لیں اور باریک کاٹ لیں اور لہسن بھی چھیل کر دھو لیں اور پیس لیں۔ شملہ مرچ درمیان میں سے کاٹ لیں اور بیج نکال دیں اور باریک کاٹ لیں۔ کالی مرچ پیس لیں۔ 2۔ان سب چیزوں (ٹماٹر، پیاز، لہسن، شملہ مرچ اور کالی مرچ)کو سالسہ سوس بنانے والی باقی تمام اشیائے ضرورت کے ساتھ ملا کر کمرے کے درجہ حرارت میں ایک گھنٹے کے لئے پڑا رہنے دیں۔ 3۔خستہ مکئی کے ٹکڑے (پاپڑ)مائیکروویو پلیٹ میں رکھیں۔ ان پر سالسہ سوس اور کش کیا ہوا پنیر ڈال دیں اورمائیکر وویوہائی(100%)پر بغیر ڈھانپے دومنٹ کے لئے پکائیں۔ 4۔فوراً استعمال کر یں ورنہ یہ نرم(Soggy)ہو جائیں گے۔ شیف کی ٹپ خستہ مکئی کے پاپڑوں پر سفید سوس(White Sauce)اور مزریلہ پنیر(Mozzarella Cheese)کی ٹاپنگ بھی بہت اچھا ذائقہ دے گی۔ 4
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ