اُردو پوائنٹ پکوان

مکسڈو یجیٹیبلز پوٹ پوری


اجزاء: لال لوبیا(ابال لیں) تین کپ مٹر(ابال لیں) تین کپ آلو(ابال لیں) تین کپ گاجر (ابال لیں) تین کپ ہری پیاز(چاپ کر لیں) تین عدد ٹماٹر(چاپ کر لیں) دو عدد پیاز(چاپ کر لیں) دو عدد ہری مرچیں (چاپ کر لیں) چار عدد لال مرچ چائے کا ایک چمچہ نمک چائے کا ایک چمچہ چینی چائے کا ایک چمچہ ادرک ایک انچ کا ٹکڑا ثابت دھنیا(کٹا ہوا) کھانے کا ایک چمچہ کیچپ چائے کا چمچہ مکھن چائے کے دو چمچے ترکیب: مکھن کو پین میں گرم کر یں اور دونوں طرح کی پیاز گولڈن براؤن کر یں۔ اب اس میں ٹماٹر، ہری مرچیں، ادرک اور دھنیا ڈال کر کچھ منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ کیچپ اور تمام مکسڈ بوائلڈ سبزیاں ڈالیں نمک اور تھوڑا سا پانی بھی شامل کر یں اور تقریباً5منٹ تک پکائیں۔ آخر میں ہری پیاز کا گرین والا حصہ باریک کاٹ کر چھڑک دیں۔ صحت بخش اور مزیدار مکسڈ ویجی ٹیبل پوٹ پوری تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ