اُردو پوائنٹ پکوان

ایرانی تکے


اشیاء: گوشت ایک سیر گرم مصالحہ تین چٹکی نوشادر چھ ماشہ ثابت لال مرچیں اکیس عدد سوکھی کچری دو عدد سوکھا دھنیا نو ماشہ پیاز آدھا پاؤ خشک انجیر آدھا پاؤ دہی ایک پاؤ گھی ایک چھٹانک ترکیب: پیاز کو زیادہ سے زیادہ باریک کتر یں پھر لال مرچوں کو ہمام دستہ یا کونڈے میں موٹا موٹا کوٹ لیں۔ دھنیا باریک پیس لیں۔ سوکھی کچریوں کو سل پر کچل لیں۔ نوشادر کو سل پر پیس کر خوب باریک کر لیں یا اسے آگ پر رکھ کر پھیلا کر پیس کر اس کا سفوف بنا لیں انجیروں کو سل پر بٹے کی ضربوں سے کچل کر پھیلا لیں۔ پھر ان سب کو ملا کر پیس لیں۔ گوشت کے کسی پارچوں کو دہی کے نمکین پانی سے خوب اچھی طرح دھو ڈالیں اور کسی موٹے کپڑے پر پھیلا کر کسی سایہ دار جگہ میں خشک کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ