اُردو پوائنٹ پکوان

بیف اسٹو


بیف کو آٹے سے کوٹ کر یں
ایک بڑے نان سٹک پین میں درمیانہ آنچ پر تیل گرم کر یں اور اس میں بیف شامل کر یں
اسے 6 منٹ تک پکائیں تاکہ براؤن ہو جائے
پھر اسے پلیٹ میں نکال لیں
پین میں پیاز اور مشروم ڈالیں اور 6 منٹ تک پکائیں
لہسن شامل کر یں اور ایک منٹ پکائیں
بیف کو دوبارہ پین میں منتقل کر یں
پہلے ٹمیٹو پیسٹ اور پھر سوپ ڈالیں اور کافی سارا پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں
آنچ ہلکی کر دیں اور بیف کو تقریباً 1 گھنٹہ کے لئے گلنے دیں
جب بیف گل جائے تو گاجر یں، آلو اور سبز پھلیاں شامل کر یں اور تقریبا 15 منٹ ہلکی آنچ پر رہنے دیں
ایک چھوٹے پیالے میں پانی اور کارن فلور مکس کریں اور اسے اسٹو میں ڈال دیں
آنچ تیز کر یں اور ایک منٹ کے لئے ڈھکنا اتار کر ابالیں
کترا ہوا تازہ دھنیا چھڑک کر آرائش کریں
نوٹ:
بیف کو گرم تیل میں ڈالنے سے پہلے پیپر ٹاول سے اچھی طرح خشک کر لیں
پیاز اور لہسن اگر اکٹھے پکانے مقصود ہوں تو سب سے پہلے پیاز ڈالیں کیونکہ پیاز پکنے میں تھوڑی دیر لیتے ہیں
ہو سکتا ہے کہ لہسن تیز آنچ پر زیادہ دیر پکانے سے جل جائے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ