اُردو پوائنٹ پکوان

عربی بریانی


گوشت میں آدھا نمک ‘ہلدی‘ لیموں کے ٹکڑے ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت بھی گل جائے اور چاول پکانے کے لیے یخنی بھی بچے ۔گوشست پندرہ منٹ تک اُبال لیں ۔
اس کے بعد لیموں کے ٹکڑے نکالیں ‘گوشت گل جائے تو یخنی علیحدہ کرلیں ۔تیل گرم کریں اور گوشت کے ٹکڑوں کو ہلکا سا تل لیں ۔
گوشت میں سے آدھا کلو بوٹیوں کو الگ کرکے ریشے بنا لیں ۔
ایک پتیلی میں گھی گرم کریں ۔پیاز کو لائٹ براؤن کرلیں اس کے بعد لہسن ‘ادرک پیسٹ اور ٹماٹر ڈالیں مصالحہ اچھی طرح بھونیں ۔
پھر نمک ‘ سرخ مرچ ‘ سفید زیرہ اورثابت گرم مصالحہ ڈالیں ۔بھنے ہوئے مصالحے میں سے آدھا مصالحہ گوشت کے ٹکڑوں میں ملا دیں ۔
باقی مصالحے میں چاول ‘دال‘آلو‘ریشہ کیا ہوا گوشت اور یخنی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیے یخنی خشک ہوجائے تو میوہ جات شامل کرکے گوشت کے مصالحہ لگے ٹکڑے اوپر ڈال کر 10منٹ دم پر رکھیں ۔
سر ونگ دش میں پہلے چاولوں کی تہہ بچھا دیں ۔اس کے بعد گوشت کے ٹکڑے ڈال کر پیش کریں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ