اُردو پوائنٹ پکوان

راجستھانی سیخ کباب


گوشت کے پارچے بنا لیجئے یا قصاب سے بنوائیے
انہیں سل پر رکھ کر کوٹیے اور پیاز اور ادرک کا عرق ملیے
پھر مصالحے پیس کر اس میں تھوڑا دہی اور گھی ملا کر پارچوں کو بگھار دیجئے
پھر انہیں سیخوں پر چڑھا کر آگ پر پکائیں اور سیخوں سے اتار کر رکھ لیں
تھوڑی پیاز بہت باریک کترئیے اور تھوڑے سے گھی میں بھون لیجئے
پھر اسے گھی اور لال مرچوں کے ساتھ آمیز کیجئے اور مصالحے دے کر بگھار دیں گوشت کے پارچوں اور رکھ کر لپیٹ دیجئے
اب ان پارچوں کو ایک بار پھر سیخوں پر چڑھا ئیے
اس دوران میں بادام پیس کر تھوڑے دودھ اور میدے کے ساتھ آمیزے کر لیجئے
اس آمیزے کو لونگ کا بگھار دیجئے جب کباب سیخوں پر پک رہے ہوں یہ آمیز دان پر لگائیے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ