اُردو پوائنٹ پکوان

دولمہ


پانی ابال لیں اور بند گوبھی کے پتے کو 30 سیکنڈ کے لئے ابال لیں
پھر ان کا پانی نکال کر ہر پتے کو الگ کر لیں
نمکین پانی میں چاول ابال کر گلا لیں
فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کر لیں
پیازوں کو چاولوں میں 1/3حصہ ٹماٹر، ٹماٹر پوری، آدھا چمچ اجوائن، پو دینہ، دھنیا، دار چینی اور 2 جوئے لہسن کے ساتھ شامل کر یں
اچھی طرح مکس کر یں اور دو منٹ کے لئے پکائیں
پین کو آگ سے ہٹالیں اور لیموں کا رس اور نمک مرچ ملائیں
بند گوبھی کے پھیلے ہوئے پتوں میں گول چمچے کی مدد سے فلنگ ڈالیں اور ان کو اچھی طرح ریپ کر کے رولز بنا لیں
جب رولز مکمل ہو جائیں تو ایک بھاری پیندے والے سوس پین میں بچے ہوئے آدھے ٹماٹر بچھائیں
ٹماٹروں کے اوپر رولز کو تر تیب دیں اور باقی ٹماٹر، لہسن اور اجوائن اوپر بچھا دیں
دولماز کے اوپر سوس پین کے سائز کی ایک پلیٹ رکھیں تاکہ پکنے کے دوران وہ پھٹنے نہ پائیں
دو گھنٹے کے لئے نہایت ہلکی آنچ پر ان کو پکنے دیں
سرو کرنے کے لئے دولماز ان کے جوس کے ساتھ پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ