اُردو پوائنٹ پکوان

ٹوٹی فروٹی آئس کریم


جیلی کو پیکٹ پر دی گئی ہدایت کے مطابق تیار کر لیں اور جمنے کیلئے رکھ دیں
ایک برتن میں میں رس بیری اور چینی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ اور چینی کو اس میں گھلنے دیں
چینی گھل جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں اور مکسر میں ڈال کر اتنی دیر مرکب کو گرائنڈ کر یں کہ مرکب گاڑھا ہو جائے
کارن فلور کو تھوڑے سے دودھ میں گھول لیں
کارن فلور پیسٹ کو رس بیری پیوری میں شامل کر یں اور ہلکی آنچ پر اس وقت تک پکائیں کہ سوس گاڑھی ہو جائے
رس بیری پیوری اور کارن فلور کو پکاتے ہوئے چمچ مسلسل چلاتی رہیں تاکہ اس میں گٹھلیاں نہ بنیں
آگ سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں
لمبے سنڈے گلاس لیں۔ پیندے میں ایک چمچ جیلی ڈالیں
چند ٹکڑے کے لئے اور آم کے ڈالیں
ایک سکوپ ونیلا آئس کریم پھلوں پر ڈالیں
اس پر رس بیری ساس انڈیلیں
ایک پیپنگ بیگ لیں اور گاڑھی کریم سوس پر ڈالیں
خشک میوے چھڑک کر پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ