اُردو پوائنٹ پکوان

ٹرائی کلر آئس کریم


کمرے کے درجہ حرارت پر آئس کریموں کو ملائم ہونے دیں
ایک مستطیل ٹِن لیں اور اس میں ونیلا آئس کریم کی موٹی تہہ لگائیں
ادھ جمی ہونے کے لئے فریز کر دیں
ونیلا آئس کریم ادھ جمی ہو جائے تو اس پر خشک میوے چھڑک دیں
پھر اس پر مینگو آئس کریم کی ایک تہہ لگائیں
آئس کریم پر تھوڑا سا مینگو سیرپ انڈیل دیں اور آم کے قتلے پھیلائیں
آئس کریم کو ادھ جمی ہونے کیلئے فریز کر دیں
آئس کریم ادھ جمی ہو جائے تو فریزر سے نکال کر اس پر چاکلیٹ آئس کریم کی ایک تہہ لگائیں اور کترے ہوئے میوے اور کش کی ہوئی چاکلیٹ سے گارنش کر یں
آئس کریم کو جمنے تک فریز کر دیں
پیش کرنے سے پہلے آئس کریم کے ٹِن کو گرم پانی میں ڈبوئیں اور ٹرانسپیرنٹ ڈش میں نکال لیں
ٹرائی کلر آئس کریم کے سلائس کاٹ کر پھینٹی ہوئی کریم کے ساتھ پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ