اُردو پوائنٹ پکوان

مرغ حیدر آبادی


اجزاء: مرغ ایک کلو لہسن پسا ہوا ایک گٹھی گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ ناریل پسا ہوا دو چائے کے چمچ ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ گھی 175گرام ہرا دھنیا کٹا ہوا دو کھانے کے چمچے پیاز 175گرام پپیتا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ مونگ پھلی پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ خشخاش پسی ہوئی دو چائے کے چمچے نمک حسب ذائقہ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ دہی 175گرام ترکیب: مرغ کے ٹکڑے کر کے پپیتا مل کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کر یں ۔ پیاز باریک کاٹ کر سرخ کر لیں۔ پھر پیاز میں مرغ ڈال کر بھونیں۔ پانچ منٹ بعد تمام پسا ہوا مصالحہ اور دہی ڈال دیں اور پھر خشک ہو جائے تو جس حساب سے آپ شوربہ رکھنا چاہیں اتنا پانی لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ حیدر آبادی مرغ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ