اُردو پوائنٹ پکوان

رس بیری آئس کریم


آدھے لیٹر دودھ کو اتنا پکائیں کہ پک پک کر آدھا ہو جائے
چمچ مسلسل چلاتی رہیں (دومرتبہ اس طرح کر یں)
ایک مرتبہ سارے دودھ کو ابال کر چولہے سے اتار لیں
ابلے ہوئے دودھ میں چینی ملا کر ایک ابال آنے دیں
پھر اس میں کنڈینسڈ مِلک شامل کر کے پانچ منٹ چمچ چلاتے ہوئے پکائیں اور چولہے سے اتار لیں
مرکب ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں ایسنس اور رنگ شامل کر کے مکسر میں ڈال کر آدھا منٹ پھینٹ لیں
پھینٹے ہوئے مرکب میں آہستہ آہستہ کریم شامل کر یں (تھوڑی سی کریم، آئس کریم کی سجاوٹ کے لئے الگ کر لیں)اور اتنا پھینٹ لیں کہ مرکب کریمی ہو جائے
مرکب کو اتنی دیر کے لئے فریز کر یں کہ مرکب چکنا ہو جائے
مرکب فریزر سے نکال کر دوبارہ پھینٹ لیں اور جمنے کے لئے دوبارہ فریزر میں رکھ دیں
الگ کی ہوئی کریم کو اتنا پھینٹ لیں کہ جھاگ جھاگ ہو جائے
آئس کریم کو پھینٹی ہوئی کریم اور چیریز سے سجا کر پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ