اُردو پوائنٹ پکوان

پائن ایپل آئس کریم


انڈے اور چینی کو ملا کر اتنا پھینٹ لیں کہ مرکب کریمی ہو جائے
انڈے اور چینی کے مرکب میں کسٹرڈ پاؤڈر شامل کر یں اور دوبارہ پھینٹ لیں
پتیلی میں دودھ ڈالیں اور اس میں کسٹرڈ اور انڈوں کا مرکب شامل کر کے ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے
مرکب گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈ اہونے کے لئے رکھ دیں
پائن ایپل کے رس کو گرم کر یں اور اس میں پائن ایپل جیلی کے کرسٹلز ڈالیں اور چمچ چلاتے ہوئے اتنی دیر پکائیں کہ جیلی کرسٹلز اس میں حل ہو جائیں
پائن ایپل کے رس میں جیلی حل ہو جائے تو اتار کے ٹھنڈا کر لیں
ایک بڑے پیالے میں آئس کیوبز ڈالیں اور اس میں کریم ڈال کر اتنا پھینٹ لیں کہ کریم ملائم ہو جائے تو اس میں انڈوں کا مرکب اور پائن ایپل رس اور جیلی کا مرکب شامل کر یں
تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں
مرکب کو جیلی کے سانچے میں ڈال کر فریزر میں جمنے کے لئے رکھ دیں
پیش کرنے سے پہلے پائن ایپل کے ٹکڑوں سے سجائیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ