اُردو پوائنٹ پکوان

میکسیکن موچا کریم


اشیاء: ہاف اینڈ ہاف ایک کپ سیمی سویٹ چاکلیٹ ایک اونس چینی 3/2کپ پھینٹی ہوئی کریم ایک کپ کافی پاؤڈر دو ٹی سپون انڈوں کی زردیاں چار عدد مکھن ایک ٹیبل سپون کاہلیوا دو ٹیبل سپون ترکیب: درمیانے سائز کے سوس پین میں ہاف اینڈ ہاف اور کافی پاؤڈر ملائیں۔ چاکلیٹ چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کافی کے آمیزے میں شامل کر دیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں تاکہ چاکلیٹ گھل جائے۔ اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ بڑے پیالے میں انڈوں کی زردیاں اور چینی پھینٹیں حتیٰ کہ وہ لیموں کے رنگ کی ہو جائیں۔ چاکلیٹ کا کپ آمیزہ پھینٹتے ہوئے انڈوں کے آمیزے میں ملا دیں۔ دھیمی آنچ پر پکائیں اور ہلائیں یہاں تک کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے مکھن ڈال دیں ایک پر دس سے پندرہ منٹ ٹھنڈا کریں۔ اس میں پھینٹی ہوئی کریم اور کا ہلیوا ملا دیں۔ آئس کریم کنستر میں انڈیل کر جما ئیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ