اُردو پوائنٹ پکوان

آئس کریم سادہ


اشیاء: دودھ ایک لیٹر الائچی سبز 8عدد چینی حسب ضرورت برف تین کلو نمک 100گرام قلمی شورہ 50گرام ترکیب: آئس کریم مشین کو اچھی طرح صاف کر لیجئے۔ دودھ میں حسب ضرورت چینی ملائیے اور دودھ کو پکاپکا کرگاڑھا کر لیجئے۔ الائچی کے دانے پیس کر دودھ میں ملا دیجئے اور یہ تیارشدہ دودھ ٹھنڈا کر کے آئس کریم مشین کے ڈبے میں ڈال دیجئے اور ڈھکنا خوب اچھی طرح سے بند کر دیجئے۔ برف کوٹ کر اس میں نمک اور قلمی شورہ ملا کر دودھ والے ڈبے کے چاروں طرف بھر دیجئے اور دس پندرہ منٹ پڑا رہنے دیجئے۔ اب مشین کی ہتھی کو گھمانا شروع کیجئے اور تیز تیز چلاتے جائیے۔ تقریباً 4/3گھنٹے تک مشین چلائیے۔ برف کم ہو جائے تو اور ڈال دیجئے۔ آئس کریم جب جمنے کے قریب ہو گی تو مشین کی ہتھی سخت ہوتی جائے گی۔ اب دودھ والے ڈبے کا ڈھکنا ذرا سا اُٹھا کر دیکھ لیجئے۔ آئس کریم جم گئی ہو تو ہتھی گھما نا بند کر دیجئے اور آئس کریم کپ یا پلیٹ میں ڈال کر پیش کیجئے۔ اگر مشین کی بجائے فریج سے آئس کریم تیار کرنا ہو تو تیار شدہ دودھ سانچے میں ڈال کر آئس بکس میں رکھ دیجئے۔ تقریباً چار گھنٹے بعد آئس کریم جم کر تیار ہو جائے گی۔ حسب پسند اس آئس کریم میں بادام ، پستہ وغیرہ کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ