اُردو پوائنٹ پکوان

فالودہ آئس کریم


دودھ کو ابالیں اور چمچ چلاتی رہیں حتیٰ کہ دودھ ہلکا سا گاڑھا ہو جائے
دودھ میں روز ایسنس شامل کر یں اور یخ بستہ کر لیں
آپ فالودہ سیو بھی خرید سکتی ہیں یا موٹی سویاں بھی استعمال کر سکتی ہیں
سویوں کو ابال لیں اور ایک طرف رکھ دیں
فالودہ بیج (تخمِ بالنگاہ ) کو دو سے تین گھنٹے کے لئے بھگو دیں
پیش کرنے کے لئے لمبے سنڈے گلاس لیں
ایک چمچ روز سیرپ ڈالیں
تھوڑی سی فالودہ سویاں ڈالیں اور ان پر ایک چمچ فالودہ بیج (تخمِ بالنگاہ) ڈالیں
اس میں ایک پیالی میٹھا کیا ہوا دودھ شامل کر لیں
اس پر ایک سکوپ ونیلا آئس کریم ڈالیں اور کریم اور میوے سے سجا ئیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ