اُردو پوائنٹ پکوان

سوجی اور پستے کا حلوا


پستے کو پانی میں بھگو کر رکھیں
چھلکا اتار کر پیس لیں اور گھی میں بھون لیں
سوجی کو الگ سے بھونیں یہاں تک کہ بادامی رنگ ایسی ہو جائے
دوسرے پتیلے میں گھی کو خوب گرم کر یں اور اس میں سبز الائچی کے دانے پستہ اور سوجی کو ملا کر بھون لیں
کھویا بھی شامل کر لیں
تھوڑی دیر بعد بالائی کو پھینٹ کر ڈال دیں چمچہ چلاتے رہیں
چینی میں تین پاؤ پانی ڈال کر شیرہ بنالیں اسے بھی پتیلے میں ڈال لیں اور اس میں زعفران، کھوپرا، بادام اور کشمش ملا دیں
مدہم آنچ پر پکنے دیں۔ شیرہ جذب ہو جائے
پانی اور بالائی خشک ہو جائیں اور حلوہ گھی چھوڑنے لگے تو کیڑہ ڈال کر اتار لیں
چند منٹ تک اسی طرح ڈھکا رہنے دیں
طباق میں حلوا نکالیں اور اوپر چاندی کے ورق لگائیں، بادام اورپستہ چھڑکیں
پھولوں کی پتیاں اور کسی موسمی پھل کی قاشیں سجائیں اور شوق فرمائیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ