اُردو پوائنٹ پکوان

سوجی کا حلوہ


اشیاء: سوجی 250گرام میدہ 30گرام کھویا 50گرام چینی کلو الائچی سبز چھ عدد کیوڑا تھوڑا سا بادام گری 30گرام کشمش 15گرام گھی 250ملی لیٹر زعفران گرام ترکیب: ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور سبز الائچی کے دانے نکال کر اس میں ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے تو سوجی ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر سوجی کو خوب بھونئے۔ سوجی کا رنگ بادامی ہوجائے تو میدہ ڈال کر بھونئے۔ جب سوجی اچھی طرح بھن جائے تو دیگچی اتار کر نیچے رکھ لیجئے۔ ایک دوسری دیگچی میں کلو چینی اور 750ملی لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور چاشنی بنا لیجئے۔ چاشنی کو نیچے اتار کر سوجی والی دیگچی میں ڈال دیجئے اور اچھی طرح ملا کر دوبارہ چولہے پر چڑھا دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد کھویا بھی ڈال دیجئے اور آگ ہلکی کر کے چمچہ برابر ہلاتے رہیے۔ حلوہ گاڑھا ہونے لگے تو بادام ، پستہ اور کشمش ڈال دیجئے۔ زعفران کو ہلکا سا سینک کر مل لیجئے اور تھوڑے سے گرم دودھ میں بھگو دیجئے۔ حلوہ گھی چھوڑنے لگے تو زعفران چھڑک دیجئے۔ اورپکنے دیجئے۔ حلوہ پورا گھی چھوڑ دے توکیوڑا چھڑک کر اتار لیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ