اُردو پوائنٹ پکوان

سوجی کا حلوہ


اشیاء: سوجی 250گرام چینی کلو گھی 250ملی لیٹر بادام گری 30گرام پستہ 15گرام الائچی سبز 6گرام الائچی سبز تھوڑا سا ترکیب: ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور سبز الائچی کے دانے نکال کر اس میں ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے تو اس میں سوجی ڈال دیجئے اور چمچہ اچھی طرح چلا کر ہلکی آگ پر سوجی کو بھونئے۔ جب خوشبو آنے لگے تو دیگچی اتار کر نیچے رکھ لیجئے۔ ایک دوسری دیگچی میں کلو چینی اور 750ملی لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ چاشنی تیار ہو جائے تو اسے سوجی والی دیگچی میں ڈال دیجئے اور اچھی طرح ملا کر دوبارہ چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ حلوہ جب گاڑھا ہو جائے تو چمچہ چلاتے رہیے۔ اب بادام چھیل کر ڈال دیجئے اور ساتھ ہی کیوڑا بھی شامل کر دیجئے حلوہ گھی چھوڑ دے تو نیچے اتار لیجئے۔ اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ سوجی کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔ حسب پسند اس میں زردے کا رنگ یا کوئی اور میٹھا رنگ بھی ڈالا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ