اُردو پوائنٹ پکوان

سوجی اور میدے کا حلوہ


اشیاء: سوجی ایک کلو میدہ 250گرام گھی 750ملی لیٹر چینی ایک کلو سبز الائچی دس عدد لونگ دو عدد کیوڑا ایک بڑا چمچہ بادام کی گری 50گرام پستہ 25گرام ناریل 50گرام کشمش 25گرام چھوہارے چار عدد ترکیب: سب سے پہلے سوجی کو میدے میں اچھی طرح ملا لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیں اور اس میں سبز الائچیاں اور لونگیں ڈال کر بھونئے۔ پھر اسی گھی میں سوجی اور میدہ ڈال کر بھونئے۔ سوجی بادامی رنگ کی ہو جائے اور بھننے کی خوشبو آنے لگے تو اتار کر رکھ لیجئے۔ چینی کو دو لیٹر پانی میں حل کر لیجئے۔ پھر کھلے منہ کے پتیلے میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے۔ دودھ کا چھینٹا دے کر صاف کر لیجئے۔ چمچہ ہلاتے رہیے۔ ایک تار کی چاشنی بن جائے تو اتار لیجئے۔ اب بھنی ہوئی سوجی میں یہ چاشنی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور چمچہ ہلاتے رہیے۔ پسا ہوا زعفران ڈال دیجئے۔ بادام کی گری، کشمش اور ناریل کاٹ کر ڈال دیجئے۔ سوجی میں چمچہ ہلاتے رہیے۔ چاشنی جذب ہو جائے، پانی خشک ہو جائے سوجی گاڑھی ہو جائے۔ بھن کر بادامی رنگ کی ہو جائے۔ خوشبو آنے لگے اور گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر ڈھک دیجئے۔ چند منٹ بعد اتار لیجئے۔ اب حلوہ پلیٹ میں نکال لیجئے۔ پیندے کا گھی بھی ڈال دیجئے۔ اس پر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ اوپر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے چھوہارے دودھ میں ابال لیجئے اور ان کو باریک کتر کر حلوے پر سجا دیجئے۔ سوجی اور میدے کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ