اُردو پوائنٹ پکوان

سوجی اور دہی کا حلوہ


اشیاء: دہی ڈیڑھ لیٹر سوجی 250گرام چینی 750گرام پستہ 40گرام بادام 50گرام کسٹرڈ دو چمچے گھی 250گرام ناریل 25گرام سبز الائچی چار عدد لونگ دو عدد کیوڑا بڑا چمچہ ترکیب: دہی کو ایک کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیجئے۔ پانی نکل جائے تو اس میں سوجی اچھی طرح سے ملا دیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی کڑ کڑائیے۔ سبز الائچیاں اور لونگیں ڈال کر بھون لیجئے۔ اس میں سوجی ملا ہوا دہی ڈال کر بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے اور بادامی رنگ کا ہو جائے تو چینی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے جائیے۔ جب شیرہ گاڑھا ہونے لگے تو ناریل اور اخروٹ بھی باریک کر کے ڈال دیجئے چمچہ چلاتے جائیے۔ پانی خشک ہو جائے، شیرہ گاڑھا ہو کر حلوے میں جذب ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑہ ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالئے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ اوپر بادام اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ سوجی اور دہی کا خوش ذائقہ حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ