اُردو پوائنٹ پکوان

سوجی اور بالائی کا حلوہ


اشیاء: بالائی کلو سوجی 100گرام گھی 250ملی لیٹر چینی 750گرام سبز الائچی چھ دانے بادام کی گری 50گرام پستہ 40گرام زعفران پسا ہوا آدھی چٹکی کیوڑا ایک بڑا چمچہ ترکیب: بالائی کو خوب پھینٹ لیجئے پھر اس میں سوجی حل کر لیجئے۔ چینی میں سوالیٹر پانی ڈال کر ایک تار کا شیرہ بنا لیجئے۔ کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں ڈال کر تل لیجئے۔ سوجی (بالائی میں حل کی ہوئی) ڈال دیجئے۔ ساتھ ہی زعفران اور چینی کا قوام ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ آنچ دھیمی رکھیے شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔ بالائی کی نمی خشک ہو جائے، خوشبو آنے لگے اور سوجی اور بالائی گھی چھوڑ دیں تو کیوڑا ڈال کر اتارلیجئے۔ چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے اور چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ بادام اور پستہ کاٹ کر اوپر چھڑک دیجئے۔ سوجی اور بالائی کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ