اُردو پوائنٹ پکوان

سوہن حلوہ


اشیاء: نشاستہ 250گرام چینی ایک کلو گھی 250ملی لیٹر الائچی خورد 15گرام ٹاٹری ایک چٹکی جائفل ایک عدد جاوتری ذراسی زردے کا رنگ چائے کا چوتھائی چمچہ بادام گری 30گرام پستہ 15گرام ترکیب: ایک کھلے منہ کے دیگچے میں 600ملی لیٹر پانی ڈالیے اور اس میں چینی کو حل کر دیجئے۔ ٹاٹری، جاوتری ، جائفل اور آدھی الائچی خورد پیس کر شامل کر دیجئے اور دیگچے کو چولہے پر چڑھا دیجئے اور چاشنی تیار کر لیجئے۔ ایک دوسری دیگچی میں 400ملی لیٹر پانی لے کر نشاستہ اور زردے کا رنگ اس میں حل کیجئے اور اسے کپڑے میں چھان لیجئے۔ اس چھانے ہوئے نشاستے والے پانی کو چاشنی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد بادام اور پستہ چھیل کر ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ جب حلوہ گاڑھا ہو جائے اور چمچہ مشکل سے چلے تو گھی تھوڑا تھوڑا کر کے ڈال دیجئے اور چمچہ چلاتے رہیے۔ حلوہ سرخ ہو کر گھی چھوڑ دے تو نیچے اتار کر کسی تھال میں الٹ دیجئے اور ٹھنڈا ہونے پر حسب پسند ٹکڑے کاٹ لیجئے۔ لذیذ سوہن حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ