اُردو پوائنٹ پکوان

سنگھاڑے کا حلوہ


اشیاء: سنگھاڑے (چھلے ہوئے) ایک کلو چینی 1کلو بالائی 250گرام دودھ 750ملی لیٹر گھی 500ملی لیٹر بادام کی گری 150گرام اخروٹ کی گری 50گرام پستہ 20گرام ناریل 25گرام چھوہارے چار عدد سبز الائچی چھ عدد زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی کیوڑا ایک بڑا چمچہ ترکیب: سنگھاڑے ابال کر چھلکا اتار لیجئے۔ میٹھے باداموں کی چھلکا اُتری گری اور سنگھاڑے ایک ساتھ پیس لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں چھ الائچیوں کے دانے پیس کر ڈال دیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو پسے ہوئے سنگھاڑے اور بادام ڈال کر بادامی رنگ کے بھون لیجئے۔ دودھ میں بالائی پھینٹ کر حل کیجئے پھر اس میں زعفران (پسی ہوئی) حل کر کے برتن میں ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔ شیرہ گاڑھا ہو جائے اور پک کر حلوے میں جذب ہو جائے۔ تو اخروٹ ، پستہ اور کترا ہوا ناریل ڈال کر بھونئے۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر چند منٹ کے لئے دم پر لگا دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ