اُردو پوائنٹ پکوان

شکر قندی کا حلوہ


اشیاء: شکر قندی ایک کلو بالائی 250گرام چینی حسب پسند بادام گری 10عدد پستہ 10عدد الائچی خورد 5عدد ترکیب: شکر قندی پانی میں ابال لیجئے۔ ابالنے کے بعد اسے چھیل کر گودے میں سے ریشہ نکال دیجئے۔ پھر اس گودے میں چینی اور بالائی شامل کر کے اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ شکر قندی کا گودا، چینی اور بالائی یک جان ہو جائیں تو بادام اور پستہ باریک کاٹ کر اور الائچی کے دانے پیس کر شامل کر دیجئے۔ شکر قندی کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ