اُردو پوائنٹ پکوان

شکر قندی کا حلوہ


اشیاء: شکر قندی ایک کلو چینی 750گرام دودھ 750ملی لیٹر بالائی 250گرام گھی 500ملی لیٹر سبز الائچی 6عدد بادام کی گری 50گرام پستہ 20گرام کیوڑا ایک چمچہ ترکیب: شکر قندی دھو کر ابال لیجئے۔ گل جائے تو چھلکا اتار کر اور ریشہ نکال کر باریک پیس لیجئے۔ چینی ایک لیٹر پانی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ آنچ ہلکی رکھیے ایک تار کا قوام بنا لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچی ڈال کر بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو پسی ہوئی شکر قندی ڈال کر بھونئے۔ بادامی رنگ ہو جائے تو دودھ چینی کا شیرہ اور بالائی پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ آنچ ہلکی رکھیے۔ دودھ خشک ہو جائے تو بادام اور پستہ ڈال کر ہلکی آنچ پر خوب بھونئے۔ خوشبو آنے لگے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھک دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام اور پستہ باریک کاٹ کر حلوے کی سطح پر چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ