اُردو پوائنٹ پکوان

سیب کا حلوہ


اشیاء: پیلے سیب 500گرام کھویا 100گرام بالائی 250گرام پستہ 40گرام کشمش 40گرام بادام کی گری 25گرام سبز الائچی 6عدد چینی 500گرام یاحسب ذائقہ گھی 350ملی لیٹر یا حسب ذائقہ کیوڑا ایک چمچہ ترکیب: سیب دھو کر چھلکے اتار لیجئے اور کدوکش کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں سیب ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیجئے۔ گل جائیں تو بالائی پھینٹ کر اور کھویا اچھی طرح چورا کر کے ڈال دیجئے چینی بھی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے شیرہ جذب ہو جائے اور سب کچھ یک جان ہو جائے تو گھی میں سبز الائچیاں تل کر ڈال دیجئے۔ کشمش بھی صاف کر کے ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔ جب حلوہ بھن جائے اور گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں نکال کر چاندی کے ورق لگائیے اور اوپر پستہ اور بادام باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ