اُردو پوائنٹ پکوان

مونگ کی دال کا حلوا


دال کو دودھ میں ڈال کر جوش دیں
دال گل جائے تو دودھ سے الگ کر کے باریک پیس لیں
دوبارہ دودھ میں ڈال کر جوش دیتے رہیں
پھینٹی ہوئی بالائی، پسی ہوئی زعفران اور چینی کو اس میں شامل کر یں اور چمچہ چلاتے رہیں
آنچ ہلکی رہے چینی جو پانی چھوڑ دے اس کے خشک ہونے اور بالائی کے جذب ہونے پر اتار لیں
خیال رہے کہ دودھ اور چینی کا آمیزہ بھی خاصے گاڑھے ہو جائیں
ایک دوسرے دیگچے میں گھی کو خوب گرم کر یں اور سبز الائچی کے دانے لونگ، پسا ہوا، ناریل، بادام اور پستہ ڈال کر بھونیں
پھر دودھ میں پکی ہوئی دال بھی شامل کرلیں اور مدہم آنچ پر پکاتے رہیں
سب کچھ خشک ہو جائے اور حلوا گھی چھوڑنے لگے تو کیوڑہ ڈال کر دم آنے دیں
طشتری میں حلواانڈیل لیں
چاندی کے ورق سجائیں اور بادام اور پستے کی ہوائیاں بھی چھڑکیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ