اُردو پوائنٹ پکوان

گوندے کا سوہن حلوا


اجزاء: دودھ اڑھائی کلو سوجی ایک سو پچیس گرام نشاستہ ساٹھ گرام(ایک چھٹانک ) چینی ایک کلو پھٹکڑی یا ٹاٹری معمولی مقدار چاندی کے ورق گری بادام ،حسب ضرورت (برادہ گری بھی استعمال کیاجاسکتا ہے) ترکیب: گوندے کا حلوا تیار کرنے کے لئے پہلی تین اشیا کو کسی صاف کڑاہی میں ڈال کر مسد یاکھرپی سے اچھی طرح یک جان کرکے کڑاہی کو آگ پر چڑھا دیں اور کڑاہی کے نیچے آگ کافی تیز ہونی چاہیے ۔ اسکے بعد دودھ کو تھوڑی سی پھٹکڑی یا ٹاٹری سے پھاڑ دیں ۔چنانچہ سے پھاڑ دیں ۔چنانچہ جب پھٹ جائے خوب جوش آ جائے تو صاف شدہ چینی ڈال دیں اور آ گ نرم کر دئیں اور مرکب جبگ پکتے پکتے گاڑھا ہو جائیے گا اور بادامی رنگ کا ہو جائے نیز چٹکی میں لے کر اس کی گول بندھنے لگے تو کڑاہی کو آگ سے اتار دیں ۔اور اسے کسی نئی میں انڈیل کر پپڑی جمالیں حلوا سوہن تیار ہے جم جانے پر جاندی کے ورق لگا کر دوکان پرسجا دیں۔ نوٹ: ہر قسم کے حلکے کے بنانے کا طریقہ بنیادی طور پر ایک ہے صرف فرق یہ ہے کہ سوجی کا حلوا سادہ کہلا تا ہے ۔اگر آپ نے مثال کے طور پر انڈوں ،سیب، کیلا ، بادام ، چھوہارے، آم غرص کے کوئی بھی پھل یا غذائی چیزکا حلوا بنانا مقصود ہو وہ اسی نام سے مشہور ہو جائے گا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ