اُردو پوائنٹ پکوان

دہی کاحلو


اجزاء: بالائی آدھ کلو سوجی 125گرام گھی 250گرام چینی سات سو پچھتر گرام سبز الائچی 6دانے بادام کی گری ساٹھ گرام پستہ 40گرام اخروٹ کی گری ساٹھ گرام کیوڑا حسب ضرورت ترکیب: ملائی کو خوب پھینٹ لیں ۔ اس میں سوجی حل کر لیں چینی میں سواکلو پانی ڈال کر شیرہ بنائیں ۔کھلے منہ کے پتیلے میں ڈال کر کڑکڑائیں ۔اس میں سبز الائچیاں ڈال کر تل لیں ۔ پستہ بادام ، اخروٹ ، ڈال کر بھون لیں ،سوجی ملائی میں حل کی ہوئی ، ڈال دیں ، ساتھ ہی زعفران اور چینی کا قوام ڈال دیجئے ۔ چمچہ چلاتے جائے آ نچ دھیمی رکھیے ، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے چینی پانی خشک ہو جائے بالائی کی نمی خشک ہو جائے ۔ قوام کی رنگت بدلنے لگے ۔اور پھر اس سے خوشبو آنے لگے اور سوجی اور ملائی گھی چھوڑدے توکیوڑا ڈال کر اتار لیجئے ۔ چند منٹ ڈھکا رہیے دیجئے طشتری میں حلوا نکال دیجئے ۔ چاندی کے ورق لگا دیجئے بادام اور پستہ ورقوں کے گرد سجادیں ۔گلاب کی پتیاں بھی سجا دیں اور اسکے درمیان انگورو ں کا گچھارکھ دیجئے ۔ اس کے علاوہ گلاب کے پھول لگا کر بھی سجاوٹ کر سکتے ہیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ