اُردو پوائنٹ پکوان

دہی حلوا


اجزاء: انڈوں کی زردی ایک پیالی گھی 125 چینی سات سو پچھتر گرام بالائی کی ایک پیالی بادام گری تیس گرام پستہ چالیس گرام سبزالائچی چار عدد کیوڑا حسب ضرورت ترکیب: انڈوں کی زردی پھینٹ لیں ۔بالائی پھینٹ لیں چینی کو انڈوں اور بالائی میں ملا کر اتنا پھینٹیں کہ چینی کا دانہ مر جائے اور سب چیزیں یک جان ہو جائیں ۔ اب کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیں ۔اور الائچی ڈال دیں اور تل لیں پھینٹا ہوا کترے ہوئے بادام اور پستہ بھی اس میں ڈال دیں آنچ ہلکی رکھیے ۔چمچہ چلاتے رہیے ۔جب شیرہ گاڑھا ہوکر جذب ہو جائے حلوا گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے ۔چند منٹ ڈھکا ہنے دیجئے ۔ طشتری میں حلوا نکال لیجئے ۔ چاندی کے ورق لگا دیجئے ۔ تمام میوہ جات نکال کر گلاب کر پتیاں سجا دیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ