اُردو پوائنٹ پکوان

بیسن کا حلوہ


اشیاء: بیسن 250گرام گھی 250ملی لیٹر دودھ 750ملی لیٹر چینی 350گرام بادام کی گری 25گرام پستہ 20گرام ناریل پسا ہوا دو چمچی سبز الائچی چار عدد کشمش دو چمچی کیوڑا ایک بڑا چمچہ ترکیب: دودھ میں چینی کا گاڑھا شیرہ تیار کیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی گرم کیجئے۔ اس میں سبز الائچی بھون لیجئے۔ پسا ہوا ناریل بھی بھون لیجئے۔ پھر بیسن ڈال کر خوب بھونئے اور چینی کا شیرہ اس میں ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے جائیے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ شیرہ اور دودھ خشک ہو جائے۔ بیسن بھن جائے۔ سب کچھ بیسن میں جذب ہو جائے اور بیسن گھی چھوڑ دے تو کشمش، بادام اور پستہ ڈال کر ذرا سا بھونئے اور کیوڑا ڈال دیجئے۔ پلیٹ میں حلوہ نکالیے۔ اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ بادام اور پستہ حلوے پر سجا کر رکھیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ