اُردو پوائنٹ پکوان

بیسن کا حلوہ


اشیاء: بیسن 250گرام گھی 250ملی لیٹر کھویا 50گرام کشمش 20گرام الائچی خورد چھ دانے چاندی کے ورق چھ عدد ترکیب: چینی کا ایک تار کا قوام تیار کیجئے۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور الائچی کے دانے ڈال دیجئے۔ جب گھی کڑ کڑانے لگے تو اس میں بیسن ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔ جب بیسن بھن کر سرخ ہو جائے تو کھویا ڈال دیجئے پھر چینی کا ایک تار کا قوام تیار کیجئے اور کشمش ڈال دیجئے اور بھونتے رہیے۔ جب پانی خشک ہو جائے اور مرکب حلوے کی طرح گاڑھا ہو جائے تو دیگچی کو چولہے سے اتار لیجئے اور حلوہ پلیٹوں میں نکال کر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ بیسن کا مزے دار حلوہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ