اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن سپیشل


اشیاء: کھویا 250گرام چینی 750گرام گھی 250ملی لیٹر بیکنگ پاؤڈر / میٹھا سوڈا چائے والا آدھا چمچہ الائچی سبز 12عدد پنیر 100گرام ترکیب: میدے ،کھوئے اور پنیر تینوں کو ہاتھوں سے مسل کر یک جان کر لیجئے۔ تینوں چیزیں مل جائیں تو الائچی کے دانے پیس کر ملا دیجئے۔ بیکنگ پاؤڈر یا میٹھا سوڈا بھی ملا دیجئے اور اچھی طرح گوندھ کر تقریباً آدھا گھنٹہ اسی طرح پڑا رہنے دیجئے۔ ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر ایک تار کی چاشنی پکا کر رکھ لیجئے۔ میدے ، پنیراور کھوئے کے گندھے ہوئے آمیزے کی اپنی مرضی کے مطابق گول گول یا لمبوتری گولیاں بنا کر ان کو گھی میں تل کر سرخ کر لیجئے اور سرخ ہونے پر ان کو چینی والی چاشنی میں ڈالتے جائیے۔ گلاب جامن اس چاشنی میں پورے طور پر ڈوب جانے چاہئیں۔ آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے ہونے پر چاندی کے ورق لگا کر تناول فرمائیے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ