اُردو پوائنٹ پکوان

گلاب جامن سادہ


اشیاء: کھویا 250گرام میدہ 100گرام بیکنگ پاؤڈر چائے کا آدھا چمچہ گھی حسب ضرورت چاندی کے ورق حسب ضرورت ترکیب: میدہ اور کھوئے کو ملا کر دونوں کو اتنا گوندھیے کہ یک جان ہو جائیں۔ پھر بیکنگ پاؤڈر ملا دیجئے اور اچھی طرح گوندھنے کے بعد انہیں آدھا گھنٹہ اسی طرح پڑا رہنے دیجئے۔ ایک دیگچی میں چینی اور پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور چینی کی ذرا گاڑھی چاشنی تیار کر کے رکھ لیجئے۔ کھوئے اور میدے والے آمیزے کی حسب مرضی گول گول یا بازار جیسی گلاب جامن بنائیے اور انہیں گھی میں سرخ کر کے تیار شدہ چاشنی میں ڈالتے جائیے۔ گلاب جامنوں کو ایک گھنٹہ تک چاشنی میں پڑ ارہنے دیجئے۔ جب پھول جائیں تو احتیاط کے ساتھ نکال کر ڈش میں سجائیے اور چاندی کے ورق لگا کر پیش کیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ